امریکہ کے سابق صدر جارج بش کی طبیعت اچانک ناساز ہونے کی وجہ سے انہيں فوری طورپر ہوسٹن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔سی بی ایس ہوسٹن سے وابستہ کھیو ٹیلی ویژن نے صدر بش کے دفتر انچارج
جین بیکر کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔مسٹر بیکر نے بتایا کہ مسٹر واکر بش کی حالت مستحکم ہے اور وہ اب کچھ بہتری
محسوس کر رہے ہیں اور ایک دو دنوں میں ہی انہیں ا سپتال سے چھٹی دے دیئے
جانے کا امکان ہے۔